تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:12

پہلا ٹیسٹ: پاکستان کیخلاف زمبابوے کی پہلی اننگز میں بیٹنگ

جیو نیوز - ہرارے…پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز زمبابوے کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے تیسرے روز مہمان ٹیم نے پاکستان کے خلاف 32رنز کی برتری کے ساتھ اپنی نامکمل اننگزکا آغاز کیا۔گذشتہ روز جب کھیل ختم ہوا تو زمبابوے نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے تھے، چگمبورا 40 اور مساکادزا 2 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے سکندر رضا اور میلکم والر نے چوتھی وکٹ کی پارٹنر شپ میں127 قیمتی رنز بنائے۔سعید اجمل نے 26 اوورز میں 77رنز دے کر 4، جنید خان نے 61 رنز کے عوض 2 اور راحت علی نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.