6 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 2:11
یو ایس اوپن ٹینس میں بڑا اپ سیٹ، اینڈی مرے ٹورنامنٹ سے باہر
جیو نیوز - یو ایس اوپن ٹینس…یو ایس اوپن ٹینس میں ایک اور بڑا اپ سیٹ ہوا ہے۔ دفاعی چیمپیئن اینڈی مرے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ برطانیہ کے اینڈی مرے کو مینز سنگل کوارٹر فائنل میں سوئیٹزرلینڈ کے اسٹانسیلاز وارینکا Stansilas Wawrinka نے اسٹریٹ سیٹس میں ہرا دیا۔ میچ کا اسکور چھے چار، چھے تین، چھے دو رہا۔