تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 6:15

جوکووچ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں

جیو نیوز - نیویارک…ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ دفاعی چمپئن اینڈی مرے اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔نیویارک میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے سوئٹزرلینڈ کے اسٹینیس لیس واورینکاکا سامنا کررہے تھے ، سوئس کھلاڑی کے اسٹروکس کے سامنے دفاعی چمپئن بے بس نظر آئے، ہالی ووڈ اداکار شون کونری کی موجودگی بھی انہیں متحرک نہ کرسکی، واورینکا نے یہ میچ چھ چار، چھ تین اور چھ دو سے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔دوسرے کوارٹر فائنل میں سابق چمپئن نواک جوکووچ نے روس کے میخائل یوزنی کو سخت مقابلے کے بعد چار سیٹس میں شکست دے کر کامیابی حاصل کی، ان کی جیت کا اسکور چھ تین، چھ دو، تین چھ اور چھ صفر رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.