تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 4:24

یوایس اوپن فائنل :سرینا ولیمز اور وکٹوریا ازیرنکا آمنے سامنے ہوں گی

جیو نیوز - نیویارک…نیویارک میں جاری یو ایس اوپن ٹینس کا فائنل معرکہ اتوار کو ہوگا۔ امریکی دفاعی چیمپئین سرینا ولیمز اور بیلا روس کی وکٹوریا ازیرنکا آمنے سامنے ہوں گی۔یوایس اوپن کے سیمی فائنل میں بیلاروس کی وکٹوریا ازیرنکا نے اطلالوی کھلاڑی فلیویا پنیٹا کوجبکہ سرینا ولیمز نے چینی کھلاڑی لی نا شکست دے دی۔ ازیرنکا کا اسکور چھ ،چار اور چھ ،دو رہا جبکہ سرینا ولیمز نے لی نا کو چھ، صفر اور چھ، تین سے ہرادیا۔ یو ایس اوپن کا تاج کس کے سر سجے گااس کا فیصلہ اتوار کو ارتھر ایش اسٹیڈیم میں ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.