7 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 11:21
عالمی اولمپک کمیٹی کے صدر کے انتخاب کیلئے تقریب
جیو نیوز - بیونس آئرس…بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر کے انتخاب کے لئے ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس میں رنگارنگ تقریب ہوئی۔خوب صورت ٹینگو رقص نے تقریب کو چار چاند کے لگادیے۔بیونس آئرس کے شاندار تھیٹر میں ہونے والی تقریب کے مہمانوں میں اسپین کے شہزادہ فلپ ، ان کی اہلیہ اور موناکو کے شہزادے البرٹ دوم بھی شامل تھے۔ نئے صدر کے لیے ووٹنگ تین دن بعد ہوگی۔ آئی او سی کے نائب صدر جرمنی کے ٹامس بیخ صدارت کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ سبک دوش ہونے والے صدر یاک روگ نے اپنے خطاب میں امید ظاہر کی، کہ نئے منتخب ہونے والے صدر ، اولمپک کی عظیم روایات کو نہ صرف زندہ رکھیں گے بلکہ ایتھلیٹس کیلئے مزید بہتر بنائیں گے۔