7 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 13:13
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی میں پاکستان کی رکنیت معطل کرنے کی سفارش
جیو نیوز - بیونس آئرس…انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ایگزیکٹو بورڈ نے ایک بار پھر پاکستان کی رکنیت معطل کرنے کی سفارش کردی۔ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس بیونس آئرس میں ہوا جس میں پاکستان کی تمام تر صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد لوزان نے اپنے ہیڈ کوارٹر کو پابندی لگانے کی تیاری کی ہدایت کردی۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان میں پی او اے کے دفتر پر قبضہ اور اس کے اکاوٴنٹ منجمد کرنے پر سخت ناراضی کا اظہار کیا گیا ہے۔ کمیٹی نے پی او اے کا دفتر خالی کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی جنرل عارف حسن کی اولمپک کمیٹی کو تسلیم کرتی ہے اس لئے پاکستان کو یہ معاملہ جلد حل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔