7 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 22:40
بیونس آئرس: ٹوکیو2020ء کے ورلڈاولمپکس کی میزبانی کرے گا
جیو نیوز - بیونس آئرس…ٹوکیو2020ء کے ورلڈاولمپکس کی میزبانی کرے گا۔اس بات کا اعلان بیونس آئرس میں کیا گیا۔ ٹوکیواس سے پہلے1940ء اور1964ء میں اولمپکس کی میزبانی کرچکاہے۔واضح رہے کہ ورلڈ اولمپکس کی دوڑ میں استنبول کا نام بھی لیا جارہا تھا تاہم ٹوکیو اس دوڑ میں آگے نکل گیا اور 2020ء کے ورلڈ اولمپکس کی میزبانی اس کے نام کردی گئی ہے۔