8 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 1:52
عالمی نمبر ایک نوواک جوکوچ یو ایس اوپن کے فائنل میں
جیو نیوز - نیویارک…عالمی نمبر ایک، سربیا کے نوواک جوکووچ، ایک اور گرینڈ سلیم جیتنے کے قریب آ گئے۔ جو کووچ یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔ 26 سالہ جوکووچ نے سیمی فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے اسٹانیس لاس واورینکاStanislas Wawrinka کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ میچ کا اسکور دو چھے، سات چھے، تین چھے، چھے تین اور چھے چار رہا۔ جو کووچ پانچویں بار یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچے ہیں۔