تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
8 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 6:10

پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق وطن واپس پہنچ گئے

جیو نیوز - لاہور… یو ایس اوپن میں شرکت کے بعد پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق وطن واپس پہنچ گئے۔لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں اعصام الحق کا کہنا تھا کہ یوایس اوپن کے کوارٹرفائنل میں 15،15 سال سے کھیلنے والوں کے ساتھ مقابلہ تھا،ہارنے کا افسوس نہیں ہے۔ اعصام کا کہنا تھا کہ وہ ریٹنگز میں ٹاپ فائیو میں آ چکے ہیں جو قابلِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ رینکنگز میں ٹاپ پر آنا چاہتے ہیں، قوم دعا کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.