8 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 16:39
ٹیسٹ کلیئر آنے کے بعد پر سکون محسوس کر رہاہوں، عمر اکمل
جیو نیوز - لاہور…عمر اکمل کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کلیئر آنے کے بعد وہ پر سکون محسوس کر رہے ہیں۔ وہ ایک مرتبہ پھر بھرپور ایکشن میں دکھائی دینے کے لئے تیار ہیں۔ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کو کیرے بیئن پریمئیر لیگ کے دوران پڑنے والے دوروں کے بعد بورڈ نے ان کا نام پاکستان ٹیم سے واپس لیا اور ان کا تفصیلی طبی معائنہ کرایا،وہ مکمل فٹ ہیں، عمر اکمل کہتے ہیں کہ اس دوران وہ خاصے اپ سیٹ رہے۔