9 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 1:0
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: یونس خان آٹھویں سے چھٹے نمبر پر آگئے
جیو نیوز - ہرارے … ہرارے ٹیسٹ میں شاندارپرفارمنس کے بعدپاکستانی کرکٹرزکی رینکنگ میں مزیدبہتری آگئی، یونس خان کودودرجہ ترقی ملی توسعیداجمل بولرزمیں تیسرے نمبرپرآگئے۔ یونس خان نے ڈبل سنچری بنائی، دودرجے ترقی پائی،آٹھویں سے چھٹے نمبرپرچھلانگ لگائی۔ مصباح الحق کودونوں اننگزمیں ففٹی کاانعام ایک درجہ ترقی سے ملا، کپتان پندرہویں سے14ویں نمبرپرآگئے۔ اظہرعلی کی رینکنگ پہلے جیسی ہی رہی ، یعنی بارہواں نمبر۔ اسدشفیق کی رینکنگ چھ درجے گری ،وہ ٹاپ 20سے بھی باہر ہوگئے۔ آؤٹ آف فارم محمدحفیظ تو ٹاپ ففٹی سے باہر ہوتے ہوتے رہ گئے، وہ تین درجے تنزلی کے بعد49ویں نمبرپرجاپہنچے۔ گیارہ وکٹوں سے سجی جادوئی بولنگ سعیداجمل کوچوتھی سے تیسری پوزیشن پرلے آئی۔