9 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 3:9
یو ایس اوپن ویمنز سنگل ٹائٹل امریکا کی سرینا ولیمز نے جیت لیا
جیو نیوز - یو ایس اوپن ویمن فائنل…یو ایس اوپن ویمنز سنگل ٹائٹل امریکا کی سرینا ولیمز نے جیت لیا۔ یو ایس اوپن کا فائنل، پچھلے سال کے فائنل کا ری پلے ہی ثابت ہوا۔ وہی حریف اور وہی نتیجہ۔ عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے عالمی نمبر دو بیلارس کی وکٹوریا ازارینکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ میچ کا اسکور سات پانچ، چھے سات اور چھے ایک رہا۔