تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 11:45

ایشین جونیئر سافٹ بال:پاکستان ٹیم کاتر بیتی کیمپ اگلے ماہ لگایا جائیگا

جیو نیوز - کراچی…ایشین جونیئر سافٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان انڈر۔19ٹیم کے دو روزہ ٹرائیلز کراچی میں ہوئے، ٹیم کا تربیتی کیمپ آئندہ ماہ کراچی میں لگایا جائے گا۔کے جی اے جمخانہ میں پاکستان انڈر۔19ٹیم کی تشکیل کیلئے ٹرائیلز کوچ آصف عظیم کی نگرانی میں ہوئے ، جس میں 40کھلاڑیوں نے شرکت کی، ایشین جونیئر سافٹ بال چمپئن شپ دسمبر میں تھائی لینڈ میں ہوگی۔ٹرائیلز میں شریک کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ سافٹ بال پاکستان میں نیا کھیل ہے ،سینئر کے بعد جونیئر ٹیمیں بھی انٹرنیشنل ایونٹ میں حصہ لیں گی تو سافٹ بال کی مقبولیت میں اضافہ ہوگاایشین سافٹ بال چمپئن شپ کی تیاری کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ دسمبر میں کراچی میں لگایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.