تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
10 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 2:46

رافیل نڈال نے یو ایس اوپن ٹائٹل جیت لیا، نواک جوکووچ ہارگئے

جیو نیوز - یو ایس اوپن…اسپین کے رافیل نڈال نے سربیا کے نوواک جو کووچ کو ہرا کر یوایس اوپن ٹائٹل جیت لیا۔ نیویارک میں ہونے والے اس مقابلے میں رفائیل نڈال نے نواک جوکوچ کوچھ دو،تین چھ،چھ تین اورچھ ایک سے شکست دی۔ نڈال دوسرا سیٹ ہارنے کے بعد پھر سے کھیل میں واپس آئے اور اپنی شاندار سروس، پلیسنگ اور بیک اپ کی وجہ سے دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی نواک جوکووچ کو ہرانے میں کامیاب ہوگئے۔ یہ نڈال کا دوسرا یو ایس اوپن تھا۔ وہ 13 گرینڈ سلام جیت چکے ہیں اور اب پیٹ سمپراس 14 اور راجر فیڈرر 17 گرینڈ سلام کے ساتھ ان سے آگے ہیں،، میچ جیتنے کے بعد نڈال کا کہنا تھا کہ نواک سے کھیلنا ہمیشہ میرے لیے بہت خاص ہوتا ہے۔ نواک بہت اچھا کھلاڑی ہے اور وہ تاریخ کے اچھے کھلاڑیوں میں شامل ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.