تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
10 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:43

اولمپک کونسل آف ایشیا نے حکومتی اولمپک ایسوسی ایشن پر پابندی لگادی

جیو نیوز - کراچی…اولمپک کانسل آف ایشیا نے حکومت کی جانب سے بنائی جانے والی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر اکرم ساہی سمیت پانچ عہدے داروں پر پابندی لگادی۔اولمپک کاونسل آف ایشیا نے پاکستان میں حکومتی اولمپک ایسوسی ایشن کے پانچ عہدے داروں پر غیر معینہ مدت کے لئے پابندی لگادی ،ان عہدے داروں میں حکومت کی جانب سے بنائی والی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر اکرم ساہی سمیت خواجہ فاروق سعید ،سینٹر غلام علی، ظفر عباس لک اور محمد افضل شامل ہیں۔اِن پانچوں عہدے داروں پر اولمپک چارٹر کی خلاف ورزی کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے ،اِس پابندی کے نتیجے میں مذکورہ عہدے دار کسی بھی قسم کی کھیلوں کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.