تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
10 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:59

جنوبی افریقا کاپاکستان کیخلاف ٹیسٹ اورون ڈے اسکواڈ کا اعلان

جیو نیوز - جوہانسبرگ…پاکستان کے خلاف سیریز کے لئے جنوبی افریقا نے ٹیسٹ اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ، گریم اسمتھ ٹیسٹ، اے بی ڈی ویلیئرز ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دومیچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 اکتوبر سے ابوظہبی میں ہو گا،فٹنس مسائل سے دوچاررہنے والے کپتان گریم اسمتھ اورفاسٹ بولرڈیل اسٹین کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے،جیک کیلس کوصرف ٹیسٹ ٹیم میں جگہ ملی۔گریم اسمتھ،ایبی دی ویلیئرز،ہاشم املہ ،جیپی ڈومنی،فاف ڈوپلیسی،عمران طاہر،روبن پیٹرسن ،ڈیل اسٹین،ویرنن فلینڈراورمورنے مورکل دونوں ٹیموں کاحصہ ہیں۔پانچ میچزکی ون ڈے کی سیریز30اکتوبرسے شروع ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.