تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
11 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:22

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرادن ڈے آج برمنگھم میں کھیلا جائیگا

جیو نیوز - برمنگھم…انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ آج برمنگھم میں کھیلا جائے گا ، روایتی حریفوں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا نے کپتان مائیکل کلارک کی سنچری کی بدولت انگلینڈ کو 88 رنز سے شکست دی۔آسٹریلوی کپتان کا کہنا ہے کہ جیت کے تسلسل کو برقرار کھیں گے ، انکی ٹیم سیریز جیتنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔دوسری جانب انگلش کپتان اوئن مورگن پر امید ہیں کہ سیریز میں کم بیک کریں گے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.