11 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 10:43
دوسرا ٹیسٹ: زمبابوے کی ٹیم294 رنز بناکر آؤٹ
جیو نیوز - ہرارے…دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز زمبابوے کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 294 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔جنید خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں زمبابوے کی ٹیم نے 237 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز آغاز کیا، میزبان ٹیم کی آخری دو وکٹیں مجموعی اسکور میں 57 رنز کا اضافہ کرسکیں، یوں پوری ٹیم 294 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جنید خان نے 4 ، عبدالرحمان نے 3، راحت علی نے 2 جبکہ سعید اجمل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ زمبابوے کی طرف سے مساکادزا75 اور ٹیلر 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔