تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
11 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 17:57

ہرارے ٹیسٹ،پاکستان کے پہلی اننگز میں3وکٹ پر163رنز

جیو نیوز - ہرارے…ہرارے ٹیسٹ میں پاکستان نے تین وکٹ کے نقصان پر پر 163رنز بنا لیے ،دوسرے دن زمبابوے کی ٹیم 294رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی ، خرم منظور اور یونس خان کی ففٹیز کی بدولت پاکستان نے تین وکٹ پر 163رنز بنا لیے۔ہرارے ٹیسٹ کے دوسرے دن،زمبابوے کی پہلی اننگز294رنزپرتمام ہوگئی ،جنیدخان چاراورعبدالرحمان تین وکٹیں لے کربازی لے گئے۔پاکستان کے اوپنرزکافی بااعتمادنظرآئے،لیکن محمدحفیظ نے22رنزبناکرکیچ تھمادیا،اظہرعلی کو سات رنزپرپویلین کی یاد آگئی۔البتہ خرم منظورنیففٹی مکمل کرلی ،لیکن جلد ہی انہیں نذرلگ گئی۔ایک بارپھرذمہ داری اٹھائی یونس خان اورمصباح الحق نے۔دن کے اختتام تک پاکستان نے تین وکٹ پر163رنزبنائے۔یونس 52اورمصباح 27رنزپرناٹ آوٹ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.