11 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 21:11
ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ مستعفی، رانا مجاہدسیکریٹری ہوگئے
جیو نیوز - لاہور…پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے استعفی دے دیا ہے جبکہ رانا مجاہد نے نئے سیکریٹری کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہے۔ ایشیا کپ کی شکست اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے لیئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ لاہور سے سہیل عمران کی رپورٹ کے مطابق یہ کھیلوں کی سب سے بڑی خبرہے،موصوف نے یہ بتانیکی زحمت تونہ کی،ہاں ،ایشین گیمزاورایشین چیمپینزٹرافی میں فتح کاکریڈٹ ضرورلیا۔ہاکی ٹیم ورلڈکپ سے باہرہوگئی ،مگرسابق سیکریٹری کھیل کی خدمت کادعوی کرتے رہے،موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے اولمپینزسے سیاست نہ کرنیکی درخواست کرڈالی۔نئے سیکریٹری رانامجاہد نے کہاہے کہ منجمنٹ کا فیصلہ چار رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کی بنیادپرہوگا۔ضلعی، صوبائی اور پی ایچ ایف کے انتخابات 25 اکتوبر سے 25سے ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر قاسم ضیا انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔