تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 10:35

پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارت کے پیچھے نہیں بھاگنا چاہئے،شعیب اختر

جیو نیوز - کراچی…شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارت کے پیچھے نہیں بھاگنا چاہئے، بھارت سے کرکٹ روابط کی بحالی کی منتیں کرنے کے بجائے قومی کرکٹ ٹیم کو مضبوط کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام کا چیمپئینز لیگ کے لیئے فیصل آباد وولفز کو ویزے جاری نہ کرنا حیران کن نہیں ، جب تک دونوں ممالک کے تعلقات دوستانہ نہیں ہوں گے ، کرکٹ کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے ، انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ کہتے ہیں کہ بھارت کے پیچھے نہیں بھاگنا چاہیئے ، آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کو مدعو کرنا ہو یا چیمپینز لیگ میں شرکت ، کرکٹ کے حوالے سے بھیک نہیں مانگنی چاہئے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو تمام توجہ پاکستان ٹیم کو مضبوط بنانے پر دینی چاہیئے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.