تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 16:14

دوسرا ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 230 رنز بنا کر آوٴٹ

جیو نیوز - ہرارے … زمبابوے کے خلاف پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 230 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ، میزبان ٹیم کو 64 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔ ہرارے میں جاری میچ کے تیسرے دن کا آغاز پاکستان نے 3 وکٹ پر 163 رنز سے کیا ، کپتان مصباح الحق 33 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئے، اسد شفیق بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ جم سکے اور 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ پہلے ٹیسٹ کے ہیرو یونس خان نے ایک بار پھر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ، لیکن وہ 77 رنز تک ہی محدود رہے ۔ کھانے کے وقفے کے بعد پاکستان ٹیم زیادہ دیر تک کریز پر نہ ٹھہر سکی اور 230 رنز پر پویلین لوٹ گئی، اس طرح زمبابوے کو پاکستان کیخلاف 64 رنز کی برتری ملی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.