13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 12:41
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد آج چنئی پہنچ رہے ہیں
جیو نیوز - لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد آج چنئی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ ہفتے کو ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ روابط بحال ہونے کا امکان ہے۔پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کل ایشین کرکٹ کونسل کیاجلاس میں شرکت کرینگے۔سبحان احمد بھارتی بورڈ کے عہدیدارکے ساتھ پاکستان ٹیم کے دورے کی تفصیلات طے کرینگے۔امکان ہے کہ ملاقات کے دوران بھارت ، پاکستان اورسری لنکا کے درمیان 3ملکی سیریز کے حوالے سے بات چیت ہوگی ۔اگر سریز طے ہوگئی تو پاک سری لنکاسیریزکے میچزمیں ردوبدل کیاجائیگا۔پاکستان ٹیم نے رواں سال بھارت کا دورہ کیا تھا، لیکن بھارتی ٹیم آخری مرتبہ 2008 میں پاکستان آئی تھی۔