13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 12:41
دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز زمبابوے کی بیٹنگ
جیو نیوز - ہرارے…دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز زمبابوے کی بیٹنگ جاری ہے، میزبان ٹیم نے گذشتہ روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان کے خلاف دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے تھے، یوں اسے مجموعی طور پر 185 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔ پہلی اننگز میں پاکستان کی ٹیم 230 رنز بناسکی اور زمبابوے نے پہلی اننگز میں قیمتی 64 رنز کی برتری حاصل کرلی۔