13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 13:45
حکومت کا جوجیٹسو چیمپئن شپ کے انعقاد کیلئے فنڈز جاری کرنے سے انکار
جیو نیوز - اسلام آباد…حکومت نے پاکستان جوجیٹسو فیڈریشن کو ملک میں پانچویں ایشین جوجیٹسو اور بیلٹ ریسلنگ چیمپئن شپ کے انعقاد کیلئے فنڈز جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ پاکستان جوجیٹسو فیڈریشن کے صدر خلیل خان نے اسلام آباد میں بین الصوبائی رابطے کے وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ سے ملاقات کی اور فنڈز کے اجراء کا مطالبہ کیا، تاہم فیڈریشن کو فنڈز جاری کرنے سے انکار کردیا گیا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جوجیٹسو فیڈریشن اسپورٹس پالیسی کے تحت حکومتی اولمپک فیڈریشن کو تسلیم نہیں کرتی اس لئے فنڈز جاری نہیں کئے گئے، حکومت سے فنڈز صرف اس فیڈریشن کو ملیں گے جو حکومتی اولمپک ایسوسی ایشن کی حمایت کرے گی۔