14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 3:57
ہرارے: دوسرے ٹیسٹ کا آج آخری دن
جیو نیوز - ہرارے…زمبابوے کے خلاف جیت کے لیے کپتان مصباح وکٹ پر جم گئے۔ دوسرے ٹیسٹ کا آج آخری دن ہے اور ہدف 106 رن ہے جبکہ 5 وکٹیں باقی ہیں۔ ہرارے ٹیسٹ کا آج فیصلہ کن دن ہے، پاکستان سیریز میں کلین سوئپ کرے گا یا سیریز ہو گی ایک برابر ،فیصلہ آج ہو گا، ہرارے ٹیسٹ انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ پاکستان کو جیت کے لیے مزید 106 رنز درکار ہیں جبکہ زمبابوے کو جیت کے لیے 5 وکٹیں چاہییں۔