تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:59

فیصل آبادوولفزکی ٹیم چیمپئنز لیگ کھیلنے کے لئے بھارت روانہ

جیو نیوز - لاہور…فیصل آباد وولفزکی ٹیم چیمپئنز لیگ کھیلنے کے لئے بھارت روانہ ہوگئی۔لاہور ایئر پورٹ پر روانگی کے وقت کھلاڑی جیت کیلئے پْرعزم دکھائی دیئے۔فیصل آباد وولفز کے8 کھلاڑی لاہور ایئرپورٹ سے دبئی کے راستے بھارت روانہ ہوئے،ٹیم منیجر ہارون رشید اور کوچ نوید انجم بھی ساتھ تھے۔کھلاڑیوں میں محمد آصف،سمیع اللہ،وقاص اورنائب کپتان محمد سلمان شامل ہیں۔اسد علی،خرم شہزاد اور مصباح بھی روانہ ہو گئے۔قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق،احسان عادل اور سعید اجمل بیرون ملک دورے پرہیں اور وہ وہیں سے بھارت جائیں گے۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم منیجر ہارون رشید کا کہنا تھا کہ پریشربہت ہو گا،تاہم ٹیم بڑی فارم میں ہے اورجیت کر آئیں گے۔نائب کپتان محمد سلمان کا کہنا تھا کہ بھارت کو ہوم گراوٴنڈ کافائدہ ہوگا،لیکن پریشر کوئی نہیں ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.