تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 8:50

سباسٹین ویٹل نے سنگاپورگراں پری جیتنے کی ہیٹ ٹرک کرلی

جیو نیوز - سنگاپور…سباسٹین ویٹل نے سنگاپورگراں پری جیتنے کی ہیٹ ٹرک کرلی،جرمن ڈرائیورسیزن میں 60پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہیں۔میرینابے اسٹریٹ سرکٹ پرریس شروع ہوئی تو ویٹل سب سے آگے تھے اوراختتام بھی ویٹل کی برتری پرہوا۔ جرمن ڈرائیور نے قریب ترین حریف فرنینڈوالونسوپر32سیکنڈزکی سبقت کیساتھ منزل تک رسائی حاصل کی۔انہوں نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ 59منٹ 13اعشاریہ ایک تین سیکنڈز میں طے کیا۔یہ ویٹل کی سیزن میں ساتویں کامیابی ہے۔وہ پوائنٹس ٹیبل پر60پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.