تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 17:9

سلطان آف جوہرباروہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان نے انگلینڈ کوہرادیا

جیو نیوز - جوہربارو…سلطان آف جوہرباروجونیئرہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کوچھ دوسے ہرادیا،یہ گرین شرٹس کی ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح ہے۔جوہربارومیں پاکستان اورانگلینڈکے درمیان میچ پہلے ہاف میں دو،دوگول سے برابررہا۔دوسرے ہاف میں پاکستان جونیئرزنے جارحانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے مزیدچارگول کیے۔پاکستان کی جانب سے محمدتوثیق اوردلبرحسین نے دو،دو،ایوب علی اورمحمدسلمان نے ایک ایک گول کیا۔یہ پاکستان کی دوسری کامیابی ہے،بدھ کوپاکستان تیسرامیچ بھارت سے کھیلے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.