تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 21:5

رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ :عبدالستار، بلال اور شاہد سیمی فائنلمیں پہنچ گئے

جیو نیوز - کراچی…عالمی چیمپئن محمد آصف کو رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ کے کواٹر فائنل میں عمران شہزاد کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا،عبدالستار، محمد بلال اور شاہد آفتاب سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔محمد آسف نے اسنوکر کا عالمی ٹائٹل کیا جیتا کہ وہ قومی اعزازات کھوتے چلے گئے، رینکنگ اسنوکر کپ کے کواٹر فائنل میں عمران شہزاد نے عالمی چیمپئن کو پانچ کے مقابلے مین تین فریم سے ہراکرسیمی فائنل میں جگہ بنالی۔دیگرکوارٹرفائنلز میں عبدالستار نے محمد سجاد ،محمد بلال نے خرم آغا اور شاہد آفتاب نے عامر طارق کو ہرادیا، سیمی فائنل کل کھیلے جائیں گے، پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر دونوں سیمی فائنل براہ راست نشر کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.