25 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 11:1
کراچی:عبدالستار، محمدبلال کو ہراکر رینکنگ اسنوکر کے فائنل میں پہنچ گئے
جیو نیوز - کراچی…رینکنگ اسنوکر چمپئن شپ میں عبدالستار، محمدبلال کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئے ہیں،کراچی میں جاری ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں عبدالستارنے محمدبلال کو مکمل طور پر آؤٹ کلاس کردیا،انہوں نے شاندارکارکردگی کا مطاہرہ کرتے ہو ئے سیمی فائنل دوکے مقابلے میں چھ فریم سے جیت لیا۔دوسرا سیمی فائنل عمران شہزاداورشاہدآفتاب کے درمیان کھیلاجارہاہے۔رینکنگ اسنوکر کے سیمی فائنل جیوسوپر براہ راست نشر کر رہا ہے ۔