25 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 11:34
کرکٹ کرپشن ،آئی پی ایل کے سابق کمشنرللت مودی پرتاحیات پابندی
جیو نیوز - ممبئی…آئی پی ایل کے سابق کمشنرللت مودی پرتاحیات پابندی عائد کر دی گئی ، بھارتی میڈیا کے مطابق للیت مودی پرپابندی کا فیصلہ بھارتی بورڈ کی اسپیشل جنرل میٹنگ میں کیا گیا۔آئی پی ایل کے سابق کمشنر پرکرکٹ کرپشن سمیت 8 الزامات کے باعث پابندی عائد کی گئی،ان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ڈسپلنری کمیٹی کی رپورٹ پر کیا گیا۔