تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 15:50

ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کیاگیا تو سلیکٹرزکافیصلہ تسلیم کروں گا، حفیظ

جیو نیوز - لاہور…پاکستان ٹی20 کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ون ڈے اور ٹی 20 میں پرفارمنس کی کوئی تعریف نہیں کرتا، ٹیسٹ میں فلاپ ہونے پرتنقیدکانشانہ بنایاجاتاہے۔ پاکستان ٹی20 کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ون ڈے اور ٹی 20 میں ان کی کارکردگی کی کوئی تعریف نہیں کرتا، ٹیسٹ میں فلاپ ہونے کو تنقید کا نشانہ بنا دیا جا تا ہے۔ٹیسٹ کرکٹ میں پوری ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں جو کہ حقیقت ہے۔محمد حفیظ کاکہنا ہے کہ منتخب کرنا سلیکٹرز کا کام ہے اگر ٹیسٹ ٹیم میں منتخب میں نہیں کریں گے تو فیصلہ تسلیم کروں گا ۔محمد حفیظ نے کہا کہ وہ فٹنس ٹیسٹ پاس کر کے زمبابوے کے خلاف کھیلے باوٴلنگ کرانا نہ کرانا سلیکٹرز کا کام ہے۔ جن لوگوں نے مصباح الحق سے لڑائی کرائی اب وہی مصباح سے دوستی کی وجہ سے کھیلنے کی باتیں کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.