تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 16:55

سلطان آف جوہر بارو ہاکی ٹورنامنٹ، بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا

جیو نیوز - جوہربارو…سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں بھارت نے پاکستان کو 4-0سے شکست دے دی ہے۔ ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں پاکستان ٹیم کو ٹورنامنٹ میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلے ہاف میں تو کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی۔ لیکن دوسرے ہاف میں بھارتی ٹیم نے پاکستان جونیئرز پر قابو پالیا اور یکے بعد دیگرے چار گول کرکے ایونٹ میں مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی۔ بھارت کی جانب سے سک منجیت نے دو جبکہ عمران خان اور رام دیپ نے ایک۔ ایک کیا۔ پاکستان ہاکی ٹیم ایونٹ میں جمعرات کو ملائیشیا سے مقابلہ کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.