26 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 19:51
شاہد آفریدی نے نیشنل رینکنگ اسنوکر کا فائنل دیکھا،انعامات تقسیم کئے
جیو نیوز - کراچی…رنگ برنگی گیندوں کے کھیل اسنوکرمیں کرکٹ کا رنگ،پاکستانی اسٹار شاہد آفریدی نے نیشنل رینکنگ اسنوکر چمپئن شپ کا فائنل دیکھا ، اور ورلڈ چمپئن محمد آصف سے ہمدری کا اظہار بھی کیا۔بوم بوم شاہد خان آفریدی اسنوکر ایونٹ کا فائنل دیکھنے آئے تو پاکستان بلئیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے عہدیدار ان کی آؤ بھگت میں اپنے اسٹار ورلڈ چمپئن محمد آصف کو بھول گئے، شاہد آفریدی کو وی آئی پی کرسی پر بیٹھا گیا،لیکن اسی کھیل کے عالمی چمپئن محمد آصف کو ان کے برابر جگہ نہیں دی گئی،وہ تماشائیوں کے ساتھ کھڑے میچ دیکھتے رہے۔صرف یہی نہیں بلکہ جب اختتامی تقریب شروع ہوئی تو اسٹیج پرشاہد آفریدی کیساتھ ہر کوئی موجود تھا۔سوائے عالمی چمپئن محمد آصف کے جو تماشائیوں کے ساتھ کھڑے تماشائی ہی بنے رہے،تقریب کے اختتام پر انہیں اسٹیج پر بلایا گیا اور انہوں نے انعامی رقم نہ ملنے کا خوب رونا رویا۔