تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 19:52

کامن ویلتھ گیمز کی کوئنز بیٹن ریلے کی پاکستان آمد خدشات کا شکار

جیو نیوز - کراچی…… پاکستان میں کھیلوں کے حوالے سے ہر نیا دن ایک نئی خبر لے کر آتا ہے۔ کامن ویلتھ گیمز کی کوئنز بیٹن ریلے کا کسی بھی ملک آنا اعزاز کی بات ہے لیکن پاکستان میں ریلے کا آنا خدشات کا شکار ہو گیا ہے۔ اگلے سال گلاسگو میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کی کوئنز بیٹن ریلے کو شیڈول کے مطابق 16 سے 18 اکتوبر کے درمیان لاہور آنا ہے ، ریلے کے ساتھ کامن ویلتھ گیمز کا نو رکنی وفد بھی پاکستان آئے گا۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن نے سیکورٹی کے انتظامات اور ایونٹ میں شرکت کے لیئے بین الصوبائی رابطہ کے وزیر ریاض پیرزادہ کو 16 ستمبر کو خط لکھا، جواب نہ آنے پر انہیں دوبارہ یاددہانی کا خط لکھا گیا لیکن حکومت کی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں آیا۔سیکورٹی کی یقین دہانی نہ کرائے جانے کی وجہ سے امکان ہے کہ اس مرتبہ کوئینز بیٹن ریلے پاکستان نہیں آسکے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.