26 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 21:27
سلطان آف جوہر بارو جونیئر ہاکی ملائیشیا نے پاکستان کو ہرادیا
جیو نیوز - جوہر بارو…سلطان آف جوہر بارو جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں ملائیشیا نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔یہ ایونٹ میں گرین شرٹس کی مسلسل دوسری شکست ہے۔جوہر بارو میں جاری ایونٹ میں پاکستان کے محمد دلبر نے 26 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلا دی۔۔صرف دو منٹ بعد میزبان ٹیم کے ذولحیری ہاشم نے اسکور برابر کردیا۔وقفے پر میچ ایک ایک سے برابر تھا، شہرل صہباح نے ملائشیا کا دوسرا گول کیا جسے محمد توثیق نے جلد ہی برابر کردیا،میچ کے 52 ویں منٹ میں فتری ساری اور 65 ویں منٹ میں سیامم نے گول کرکے ملائشیا کو چار دو سے فتح دلادی۔پاکستان جونیئرٹیم ہفتے کو ارجنٹینا سے میچ کھیلے گی ، پاکستان جونیئر ٹیم کل ارجنٹینا کے خلاف میچ کھیلے گی ۔