26 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 22:0
شاہد آفتاب نے نیشنل رینکنگ اسنوکر چمپئن شپ جیت لی
جیو نیوز - کراچی…شاہد آفتاب نے عبدالستار کو شکست دیکر نیشنل رینکنگ اسنوکر چمپئن شپ جیت لی، اس کامیابی کے ساتھ ہی انہوں نے رواں سال نومبر میں ہونے والی ورلڈ چمپئن شپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں بھی جگہ بنالی۔کراچی میں ہونیوالے فائنل میں مقابلہ دلچسپ اور سنسنی خیز رہا ، عبدالستار اور شاہد آفتاب نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مقابلہ چار چار فریم سے برابر تھا ، لیکن آٹھ فریم کے بعد شاہد آفتاب نے لگاتار تین فریم جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اس کامیابی کے ساتھ شاہد آفتاب نے ورلڈ کپ کیلئے بھی پاکستانی اسکواڈ میں جگہ بنالی چمپئن شپ کے اختتام پر کمشنر کراچی شعیب صدیقی اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انعامات تقسیم کئے۔ایونٹ کے سیمی فائنل اور فائنل پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر نے براہ راست نشر کئے۔