تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 19:58

سینئر ہاکی کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کرنا دانش مندانہ فیصلہ نہیں،نوید عالم

جیو نیوز - لاہور…اولمپئین نوید عالم کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کرنا دانش مندانہ فیصلہ نہیں۔ ورلڈ کپ اور کامن ویلتھ گیمز سے پاکستان کو باہر کرانے کے ذمہ دار پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیدار ہیں۔لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہو ئے نوید عالم نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم، فیڈریشن کے عہدیداروں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ورلڈ کپ اور کامن ویلتھ گیمز سے باہر ہوئی۔ ان عہدیداروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جو پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ میں نہیں پہنچا سکے وہ اب فیڈریشن کا صدر بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ رانا مجاہد جونئیر ٹیم تو بنا نہ سکے وہ سیکریٹری کی حیثیت سے پاکستان ہاکی کو کیا درست کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.