28 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 6:14
سکس ریڈ بال اور ورلڈ ٹیم اسنوکر چمپئن شپ کیلئے پاکستانی ٹیم آئرلینڈ روانہ
جیو نیوز - کراچی…ورلڈ سکس ریڈ بال اور ورلڈ ٹیم اسنوکر چمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان کی اسنوکر ٹیم آئرلینڈ روانہ ہوگئی۔ اسپورٹس بورڈ نے فنڈز نہیں دئیے تاہم پی بی ایس اے نے از خود ہی پیسوں کا انتظام کرلیا اور ٹیم کو آئر لینڈ روانہ ہو گئی ۔عالمی نمبر ایک محمد آصف اور سابق ایشین نمبر ٹو محمد سجاد اتوار سے آئرلینڈ میں ہونیوالی عالمی سکس ریڈ بال چمپئن شپ اور اسکے بعد عالمی ٹیم چمپئن شپ میں پاکستان کو فتحیاب کرانے کا عزم رکھتے ہیں۔ دونوں پلیئرز کا کہنا ہے کہ وہ اچھی فارم میں ہیں، ایونٹ سے خالی ہاتھ نہیں لوٹیں گے۔پچھلی عالمی چمپئن شپ کی طرح اس ایونٹ کیلئے بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کو پیشگی فنڈز نہیں دئیے، تاہم پی بی ایس اے نے اپنے وسائل استعمال کرکے ٹیم بھجوادی۔آئی بی ایس ایف ورلڈ چمپئن محمد آصف، سکس ریڈ کے ایشین چمپئن بھی ہیں۔ پاکستان اسنوکر کے انتظامیہ پر امید ہی کہ آصف اور سجاد کی جوڑی ایک بار پھر کھیل میں پاکستان کا پرچم سربلند کرے گی۔