تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:17

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو ہرا کر سیریز برابرکردی

جیو نیوز - دبئی.......پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سترہ رنز سے ہراکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔پاکستان کی پوری ٹیماٹھارہ اعشاریہ پانچ اوورز میں 127رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔کیویز نے پاکستان کو جیت کے لیے 145رنز کا ہدف دیاتھا۔اس سے قبل دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کاٹاس پاکستان کے کپتان شاہد خان نے آفریدی نے جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،اور کیویز نے اپنے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 144رنز بنائےتھے۔پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد 33،شاہدآفریدی 28،سعد نسیم 19 ہی قابل ذکربیٹسمین تھے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کیل ملزاورجیمز نیشام نے تین تین،اینٹن ڈیوش نے دو جبکہ میٹ ہنری اورڈینیل ویٹوری نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.