تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 21:26

پاکستان بلائنڈکرکٹ ورلڈکپ کےفائنل میں پہنچ گیا

جیو نیوز - کیپ ٹاؤن........ بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نےانگلینڈکو 8 وکٹوں سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ انگلینڈنےپہلےکھیلتےہوئے263رنزبنائے، پاکستان بلائنڈٹیم نےہدف2وکٹوں کےنقصان پرحاصل کرلیا۔بلائنڈکرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے ایک اور ریکارڈ قائم کرلیا۔ انگلینڈکےخلاف سیمی فائنل میں عامراشفاق نے 14گیندوں پرتیزترین نصف سنچری بنائی۔ اس سےقبل یہ ریکارڈپاکستان بلائنڈکرکٹ ٹیم کےکپتان عبدالرزاق کےپاس تھا جنہوں نے آج 17گیندوں پرنصف سنچری اسکورکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.