تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 2:16

پہلا شہیدنصر اللہ شجیع،حاجی عباس فٹبال ٹورنامنٹ خیبر مسلم نے جیت لیا

جیو نیوز - کراچی..........پہلا شہیدنصر اللہ شجیع اور حاجی عباس میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل خیبر مسلم نے ایک صفر سے اپنے نام کر لیا۔ جماعت اسلامی کی جانب سے لیاری کے 5مقامی فٹبال کلبز کو کٹس اور دیگر سامان فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کلری گرائونڈ آگرہ تاج میں خیبر مسلم اوت کلری اسٹار کے مابین پہلے شہیدنصر اللہ شجیع اور حاجی عباس میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل کھیلا گیا۔ فائنل مقابلے میں خیبر مسلم نے کلری اسٹار کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ خیبر مسلم اور کلری اسٹار کے مابین کھیل کا پہلا ہاف صفر،صفر سے برابر رہا جبکہ خیبر مسلم نے دوسرے ہاف میں ایک گول کے ذریعے برتری حاصل کر لی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ فٹبال ٹورنامنٹ فائنل مقابلے کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی سندھ کے امیرڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی تھے۔ ان کے ہمراہ جماعت اسلامی ضلع جنوبی حافظ عبد الواحد شیخ، نائب امیر سید عبد الرشید ، زونل امیر سید طاہر اکبر، فتح محمد ، فضل الرحمن ، سابق ایم پی اے بابو غلام حسین بلوچ، پروفیسر سلیم میمن ،ناصر محمود، سومرو جماعت کے محمد انور ، ینگ کچھی سنگھار ویلفیئر ٹرسٹ کے صدیقی سنگھار بھی موجود تھے ۔ فٹبال ٹورنامنٹ میں 32ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے زونل امیر سید طاہر اکبر نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی کے تحت جلد لیاری کے عوام کے لیے سابق میئر عبد الستار افغانی میموریل فٹبال ٹورنامنٹ ککری گارئونڈ میں منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ لیاری کے مقامی 5فٹبال کلبز کے کھلاڑیوں کو کٹس سمیت دیگر سامان دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.