تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:54

سنانائیکے اورکین ولیم سن کے بالنگ ایکشن درست قرار

جیو نیوز - دبئی.......سری لنکا کے سنانائیکے اورنیوزی لینڈ کے کین ولیم سن مشکوک بولنگ ایکشن کے جال سے نکل گئے، آئی سی سی نے دونوں بولرز کے ایکشن کو درست قرار دیکرانٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کی اجازت دے دی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکن اسپینر ساچیترا سنانائیکے اور نیوزی لینڈ کےکین ولیم سن کے بولنگ ایکشن کو بائیو میکینکس ٹیسٹ کے بعد کلیئر قرار دے دیا ہے،رواں سال دونوں بولروں کے ایکشن کو آئی سی سی میچ آفیشلز نے مشکوک قرار دیا تھا، لیکن چند ماہ کی محنت سے دونوں نے اپنے ایکشن کوآئی سی سی قوانین کے مطابق درست کرلیا اوردوبارہ ٹیسٹ دیئے،ری اسسمنٹ میں دونوں کے ایکشن آئی سی سی قوانین کے مطابق رہے اب وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کرسکتے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.