21 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 22:15
ایڈیلیڈ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 354 رنز بنالیے
جیو نیوز - ایڈیلیڈ........آسٹریلیا میں کرکٹ کے میدان پھر سے آباد ہوگئے ہیں، آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 4 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگیا ہے۔ پہلے روز کینگروز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور دن کے اختتام تک چھ وکٹ پر 354 رنز بنالیے ہیں۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر نے شاندار انداز میں کھیلتے ہوئے 19 چوکوں کی مدد سے 145 رنز بنائے، جبکہ اسٹیو ن اسمتھ 72 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں، کپتان مائیکل کلارک 60 رنز بنانے کے بعد کمر کی تکلیف کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے، محمد شامی اور ورن ارون نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ نوجوان بیٹسمین فل ہیوز کی ناگہانی موت کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ آسٹریلوی میدانوں پر کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیئے، ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل سے قبل بھارت اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے فل ہیوز کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔