تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:54

ملک ریاض کا قومی ہاکی ٹیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان

جیو نیوز - لاہور........بھارت سے جیت پر بحریہ ٹاؤن کےملک ریاض نے قومی ہاکی ٹیم کے لیے 25لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔فائنل میں جرمنی کو ہرایا تو ایک کروڑ روپے انعام ملے گا۔ چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے پر پاکستانی ہاکی ٹیم کے لیے چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے 25لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل ملک ریاض بھارت روانگی سے پہلے ٹیم کے لیے 50لاکھ روپے انعام دے چکے ہیں جبکہ ملک ریاض کا کہنا ہے کہ اگر ٹیم چیمپینز ٹرافی ہاکی کا فائنل جیتی تو وہ ٹیم کو ایک کروڑ روپے انعام دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.