تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:54

شکست کے بعد بھارتی میڈیا کی پاکستانی ٹیم مینجمنٹ سے بد تمیزی

جیو نیوز - بھوبنیشور.........سیمی فائنل میں شکست کے بعد بھارتی میڈیا نے پاکستانی ٹیم مینجمنٹ سے بد تمیزی کی۔میڈیاکےرویےپر پاکستانی ٹیم مینجمنٹ پریس کانفرنس سے واک آؤٹ کرگئی۔ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف فتح کے بعد مقامی میڈیا کے نا مناسب رویے کے بعد پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے پریس کانفرنس سے واک آؤٹ کردیا۔ جیو نیوز سے گفت گو میں شہناز شیخ نے کہا کہ میچ کے بعد جب وہ اور کپتان محمد عمران پریس کانفرنس کے لئے پہنچے تو بھارتی صحافیوں نے نامناسب رویہ اپنایا اور فحش اشارے کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں کی celebrationپر سوال کیا۔ شہناز شیخ نے بتایا کہ انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کی غلطی پر معذرت کی لیکن بعض بھارتی صحافی معاملے کو طول دینا چاہتے تھے۔ شہناز شیخ کے مطابق انہوں نے میڈیا سے کہا کہ صرف ہاکی پر بات کی جائے لیکن وہ بازنہ آئے، جس کے بعد پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.