تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 10:40

چیمپینز ٹرافی کا فائنل ،پاکستان اور جرمنی مد مقابل ہوں گے

جیو نیوز - بھونیشور......چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دیکر پاکستان ہاکی ٹیم نے پوری قوم کے چہروں پر مسکراہٹیںبکھیر دی ہیں،قومی ٹیم آج ٹائٹل کے لیے اولمپک چمپئن جرمنی سے مقابلہ کرے گی ۔بھارت شہر بھوبنیشور میں کیا گرین شرٹس نے کمال،روایتی حریف بھارت کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست کا مزہ چھکادیا،قومی ٹیم نے 16 سال بعد چمپئنز ٹرافی کے فائنل تک رسائی حاصل کی،اب اسے ٹائٹل حاصل کرنے کے لیے آج جرمنی کو زیرکرنا ہے،ٹیم پاکستان جس کو یہ ٹائٹل جیتے بیس سال بیت گئے ہیں،اب صرف ایک قدم کی دوری پر ہے،پاکستان اور جرمنی کے درمیان فائنل 7بجے رات شروع ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.