تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 11:12

ہاکی کوچ شہنازشیخ نے کھلاڑیوں کے رویے پرمعافی مانگ لی

جیو نیوز - بھونیشور......پاکستانی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہنازشیخ نے کھلاڑیوں کے رویے پرتحریری طور پرمعافی مانگ لی ہے،جبکہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے طلب کئے گئےکھلاڑیوں کو کلیئر کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی کھلاڑی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔شہنازشیخ نے اپنی تحریر میںلکھا ہے کہ اگر ایف آئی ایچ یہ سمجھتی ہے کہ کھلاڑیوں کی کوئی غلطی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں،جبکہ طلب کئے گئے پاکستانی ہاکی پلیئرزنے کہا ہے کہ فتح پر جشن منانا اور خوشی کا اظہار مقصود تھا کسی کا دل دکھانا مقصد نہیں تھا۔صورتحال پر ایف آئی ایچ نے کھلاڑیوں کو کلیئر کر دیا ہے،اب ان کےخلاف کوئی کارروائی نہیں ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.