تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 12:0

شارجہ: پاکستان کانیوزی لینڈکوجیت کیلئے365 رنزکاہدف

جیو نیوز - شارجہ........ احمد شہزاد کی شاندار سنچری اور کپتان شاہد آفریدی کی تیز رفتار اننگز کی بدولت سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے365رنز کا ہدف دیا ہے۔ شارجہ میں ٹاس جیت کر پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی۔ احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے 63رنز کا آغاز فراہم کیا۔ محمد حفیظ 33اور یونس خان 35رنز بناکر پویلین گئے۔ دوسرے اینڈ سے احمد شہزاد نے اپنی شاندار بیٹنگ کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے سنچری داغ ڈالی، یہ اُن کے کیریئر کی چھٹی سنچری تھی۔ احمد شہزاد 113رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اُنہوں نے بارہ چوکے اور دو چھکے لگائے۔ پانچویں وکٹ پر شاہد آفریدی اور نوجوان حارث سہیل نے شاندار بیٹنگ کی، خاص طور پر بوم بوم کا انداز جارحانہ تھا ، اُنہوں نے 21 گیندوں پر پچاس رنز بنا ڈالے۔ ا س وکٹ پر دونوں کھلاڑیوں نے 89رنز کی شراکت قائم کی۔ اننگز کے اختتامی اوورز میں سرفراز احمد اور سہیل تنویر نے چند جارحانہ اسٹروکس کے ذریعے ٹیم کا اسکور مقررہ اوورز میں سات وکٹ پر364رنز تک پہنچانے میں مدد دی، یہ ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کا تیسرا بڑا اسکور بھی ہے، سرفراز احمد نے 30 اور سہیل تنویر نے 17رنز ناٹ آؤٹ بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ہنری نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.